جیسلمیر،6؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے نظام کوچاق وچوبند رکھنے کے سرحدی سیکورٹی فورس کا آپریشن الرٹ کل سے شروع ہوجائے گا۔سرحدی سیکورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل (راجستھان)انل پالیوال نے بتایاکہ 15اگست کودیکھتے ہوئے یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔بی ایس ایف پورے سال تاربندی پرمستعدرہتی ہے۔لیکن ان دنوں کی نگرانی سخت رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مقام پر تاربندی ٹوٹی ہوئی ہے تواسے درست بھی کیاجائے گا۔سیکورٹی کے ساتھ منسلک دیگر چیزیں بھی منسلک کی جائیں گی۔آپریشن الرٹ سات سے 20اگست تک چلے گا۔